جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کراچی کے میڈیکل داخلوں کا آخری مرحلہ

کراچی :  ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی نشستیں کراچی کے کالجوں میں مختص کرنے کے لئے انٹرویوز کا آخری مرحلہ جاری ہے ۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) نے کراچی کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں طلبہ کے داخلے کے لئے انٹرویوز منعقد کیے ۔

مزید پڑھیں: شاعراہلبیت ڈاکٹر ریحان اعظمی انتقال کرگئے

جے ایس ایم یو کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز نعمان احسن کا کہنا ہے کہ میرٹ اور سیلف فنانس سے متعلق بی ڈی ایس کے لئے نشستیں جے ایس ایم یو ، ڈاؤ اور کے ایم ڈی سی کے لئے باقی ہیں ، جب کہ ایم بی بی ایس کی نشستیں مکمل ھو گئیں ہیں ۔

دفتر داخلہ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فاطمہ نے جے ایس ایم یو میں منعقدہ انٹرویو کے آخری دن کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم بی بی ایس کے لئے نشستیں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) ، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس) ، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (کے ایم ڈی سی) اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری (ایس ایم بی بی ایم سی) کے لئے 23 جنوری کو مکمل ہو گئی تھیں۔

اس کے علاوہ ، ہفتہ کو تمام باہمی تبادلے کی نشستیں بھی الاٹ کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تبادلے کی نشستوں میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور ، لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز (ایل یو ایچ ایم ایس) نواب شاہ اور حیدرآباد شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیںسندھ ہیلتھ کئیر کمیشن نے 45 جعلی کلینک سیل کر دیئے

وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے ایس او پیز کے ساتھ انٹرویوز مکمل کرنے پر ایڈمیشن ٹیم کو سراہا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Exit mobile version