بلدیاتی اداروں کو منافع بخش بنایا جائے، نجم احمد شاہ

 

کراچی (25 جنوری 2021)

سیکرٹری بلدیات سندھ، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ تمام بلدیاتی اداروں کو اثر انگیز، منافع بخش اور گورننگ بورڈز کو فعال بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نجم احمد شاہ کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ جس میں اسپیشل سیکرٹری ٹیکنکل نجیب احمد، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان اور دیگر افسران شریک تھے، نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی اور اثر انگیزی کو بڑھانے کے لئے جدید خطوط پر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں، گورننگ بورڈز کے ممبران اپنا فعال اور بھرپور کردار ادا کریں اور عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں۔

سیکرٹری بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ جب تک بلدیاتی اداروں میں عوامی خدمت کا جذبہ مکمل طور سے بیدار نہیں ہوگا تب تک لوگوں کے مسائل اور شکایات کا مستقل حل نکلنا مشکل امر ثابت ہوگا۔ نجم احمد شاہ نے کہا کہ بیرونی فنڈنگ سے چلنے والے منصوبہ جات درحقیقت عوامی امانت ہیں جن کے دیرپا ثمرات سے انسانیت کو فائدہ پہنچانے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کرنا ضروری ہے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فلٹریشن پلانٹس اور پپمنگ اسٹیشنوں کی تنصیب اور ان کو فعال بنانے کے سلسلے میں جو بھی ضروری کاروائیاں اور قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو فوری طور پر دور کرکے کراچی کی عوام کو بلا تعطل صاف و شفاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ہر سرکاری افسر و اہلکار اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی پوری ایمانداری سے سر انجام دے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *