ایمپلائر آف دی ایئر ایوارڈ2019-20“ 16 مارچ کومنعقد ہو گا

ایمپلائر آف دی ایئر ایوارڈ2019-20“ 16 مارچ کومنعقد ہو گا

رواں سال 9شعبوں میں مقابلے ہوں گے، جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی،ذکی احمد خان

کاروباری اداروں پر کرونا وبا کے منفی اثرات، چیلنجز پر مباحثے کے دوسیشن ہوں گے، نائب صدر ایمپلائرزفیڈریشن

ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے زیراہتمام 8 ویں سالانہ ”ایمپلائر آف دی ایئر ایوارڈ2019-20“ تقریب اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ 16 مارچ 2021 کو کراچی میں منعقد ہوگی۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) تقریب کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔

یہ ایونٹ ان مستندکمپنیوں کو پلیٹ فارم اور موقع فراہم کرتا ہے جنہوں نے حوصلہ افزا اور کام کرنے کا سازگار ماحول پیدا کیا جس سے ملازمین کو بہتر ماحول میں کام کرنے کے مواقع ملتے ہیں اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

ای ایف پی کے نائب صدر، فوکل پرسن ذکی احمد خان نے ایوارڈ تقریب کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس ایونٹ میں جیتنے والوں کو اپنی کامیابیوں کی کہانیاں، کرونا وبائی مرض کے چیلنجز اور اس کے کاروبار، معاشی استحکام اور روزگار پر مضر اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہی فراہم کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

ذکی احمد خان نے میڈیا کو تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 9 شعبوں میں مقابلے ہوں گے جن میں کارپوریٹ و جنرل مینجمنٹ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ و ایمپلائمنٹ پریکٹسز، لیبر قوانین، آئی ایل ایس کمپلائنس ورکنگ کنڈیشنز، کام کے جگہ پر صحت وحفاظت، سماجی ذمہ داری، تربیت و مہارت کی ترقی کے اقدامات، ایس ڈی جییز کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے اور کرونا وبا کے چیلنجز کا جواب دینے کے ساتھ اسٹریٹجک صف بندی شامل ہیں۔

مقابلے کے شرکاء کے جائزے کے لیے نامور اور پیشہ ور افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو شرکاء کی فراہم کی گئی معلومات اور دستاویزات کی جانچ اور توثیق کے لیے شریک کمپنیوں کا دورہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایونٹ میں دو سیشن منعقد ہوں گے جس میں معروف اور پیشہ ور پنلسٹ کرونا وبا کے کاروباری اداروں پر پڑنے والے منفی اثرات اور چیلنجز پر مباحثے میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام پیشہ ور صنعتکاروں اور طلباء کو ایک منفرد موقع فراہم کرے گا جس میں تجربہ کار اور صف اول کے معروف پیشہ ور افراد کے تجربات اور قیمتی معلومات سے آگاہی بھی حاصل ہوگی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *