کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد حسین بخاری روبہ صحت ہو گئے

کراچی : کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر و چیئرمیں ہزارہ  ایکشن کمیٹی سید ارشاد حسین شاہ بخاری نے تمام ٹرانسپورٹ برادری و ہزارے وال برادری تمام بزرگوں دوستوں جوانوں نوجوانوں بچوں بہنوں بیٹیوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان کی علالت کے دوران بارگاہ خداوندی میں ان کی صحت یابی کے لئے گڑگڑا گڑگڑا کر دعائیں مانگیں ۔

اور ان کے بیٹوں سے ہر وقت رابطے میں رہ کر ان کی خیریت اور صحت کے متعلق پوچھتے رہے ۔ جب کہ اکثر لوگ اسپتال میں آ کر ملاقات کے لیے بھی بے چین رہے ، مگر ڈاکٹروں کی سخت ہدایات پر وہ ملاقات کے لیے نہیں آ سکے ۔

مذید پڑھیں : کلفٹن Lyceum اسکول کو احکامات کی خلاف ورزی پر ڈائریکٹوریٹ اسکول کا نوٹس

ارشاد بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں رب ذوالجلال کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کہ ایک تو مجھے اس نے نئی زندگی عطا کی اور دوسرا مجھے اس قدر پیار کرنے والے دوست احباب اور بہی خواہ ملے ۔ جن کی بے لوث دعائیں میری صحت یابی کا باعث بنیں ۔

انہوں نے مذید کہا کہ میں ان سرکاری افسران  سیاسی پارٹیوں اور سوشل تنظیموں کے عہدے داران کا بھی شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے  فون کر کے میری خیریت دریافت کی ۔ ارشاد بخاری نے ملاقات کے خواہش مند دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مورخہ 26 جنوری بروز منگل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے آفس واقع صدر اکبر روڈ صبح دس بجے سے چار بجے تک موجود ہوں گے اگر وہ چاہیں تو ملاقات کے لئے تشریف لا سکتے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *