صدر پاکستان نے نلتر کے کامیاب اسکئیرز میں میڈل تقسیم کیے

کراچی : پی اے ایف ۔ اس کی ریزورٹ نلتر میں 28 ویں نیشنل الپائن اس کی چیمپئین شپ، تیسری آئس ہاکی چیمپئین شپ، چوتھا اسنو بورڈنگ کپ، 15 واں شاہ خان الپائن اس کی کپ، آئس اسپیڈ اسکیٹنگ چیمئین شپ اور 14 ویں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اس کی چیمپئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی ۔ صدر پاکستان جناب عارف علوی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: شہید SP چوہدری اسلم پر بنی فلم کا ٹریلر جاری

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان نے کہا کہ عوام اور افواج پاکستان کی قربانیوں سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا جس کی بدولت ملک میں سیاحت کے دروازے کھل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں امن کی بحالی کی وجہ سے اس سال بیس لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا۔ صدر مملکت نے پاک فضائیہ اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن کی پاکستان میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا ۔

مہمان خصوصی نے اس ایونٹ میں جیتنے والے اسکیئرز میں میڈل تقسیم کیے ۔ 28 ویں نیشنل الپائن اس کی چیمپئین شپ ٹرافی گلگت بلتستان اسکاؤٹس کو دی گئی ۔ پاکستان کے سرمائی کھیلوں کے دو دفعہ اولمپئین پاک فضائیہ کے محمد کریم کو سلالم اور جائنٹ سلالم کیٹیگری میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔ 15 واں شاہ خان الپائن اس کی کپ پی اے ایف کی ٹیم نے جیتا ۔ نوید نے سونے کا تمغہ جیتا ۔ 14ویں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اس کی چیمپئن شپ ٹرافی گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی ٹیم کو دی گئی۔وقار جونئیر کو سونے اور چاندی کے تمغوں سے نوازا گیا ۔ سلالم کیٹیگری میں سابقہ اولپئین پاک فضائیہ کے محمد عباس نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ جائنٹ سلالم کیٹیگری میں گلگت  بلتستان اسکاؤٹس کے وقار جونئیر کو سونے کے تمغے سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں: اراکینِ یوتھ پارلیمنٹ کا روڈ بندش کیخلاف مہم کا آغاز

آئس اسپیڈ اسکیٹنگ چیمئین شپ ٹرافی گلگت  بلتستان اسکی ایوسی ایشن کو دی گئی۔ گلگت  بلتستان اس کی ایسوسی ایشن کے  اسرار احمد کو سونے کا تمغہ بھی دیا گیا۔ گلگت  بلتستان اسکی ایسوسی ایشن نے تیسری آئس ہاکی چیمئین شپ کی ٹرافی جیتی ۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *