اراکینِ یوتھ پارلیمنٹ کا روڈ بندش کیخلاف مہم کا آغاز

کراچی : یوتھ پارلیمنٹ کی جدید پاکستان تحریک کے تحت نوجوانوں نے سیاسی ریلیوں، مذہبی اجتماعات، احتجاج اور کرکٹ میچز کی وجہ سے روڈ کی بندش کےخلاف عوامی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔

مہم کے پہلے مرحلہ میں ایکسپو سینٹر کراچی پر علامتی مظاہرہ کیا گیا ، جس میں نوجوانوں نے شرکت کی، جس میں انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ پلے کارڈ پر سڑکوں کی بندش کے خلاف مختلف نعرے درج تھے ، جن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سڑکوں کو کھلا رکھا جائے ۔

بعد ازاں کراچی پولیس کے مختلف جگہوں سے کنٹینرز ہٹائے جانے پر پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا گیا ۔ اس موقع پر جدید پاکستان تحریک کے بانی رضوان جعفر کا کہنا تھا کہ ہم کراچی پولیس کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ لیکن سڑکوں کی بندش کے خلاف عوامی مہم کو مسلسل جاری رکھیں گے اور عوام کو اس مشکل سے نجات دلوا کر ہی دم لیں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *