جامعہ حیدر آباد کیلئے انٹر بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین مضبوط امیدوار

کراچی : حیدر آباد کی پہلی سرکاری جامعہ گورنمنٹ کالج حیدر آباد یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے 3 امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کر لیا گیا ہے ۔

تلاش کمیٹی نے 17  امیدواروں کو انٹرویو کے لیئے بلایا تھا ، تاہم سندھ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فتح برفت کراچی کے ٹریفک جام میں پھنس گئے ۔ انہوں نے اسکائپ پر انٹرویو دینے کی کوشش کی مگر تلاش کمیٹی اسکائپ پر انٹرویو نہیں لے سکی ۔ انٹر بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر سعید الدین اور سندھ یونیورسٹی کے پی وی سی ڈاکٹر صدیق کلہوڑو بھی انٹرویو میں نہیں آئے ۔

مذید پڑھیں :جامعہ اردو : VC نے عدالتی دفاع کیلئے اسلام آباد سے 2 افسران بلا لیئے

تلاش کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں تعلیمی امور کا تجربہ رکھنے والے سینئر بیوروکریٹ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری بورڈز و جامعات علم الدین بلو نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں جن 17 امیدواروں کو انٹرویوز لیئے بلایا گیا تھا ۔

ان میں جامعہ سندھ کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت، انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین ، ڈاکٹر طیبہ ظریف، ڈاکٹر ابراہیم کیریو، ڈاکٹر حسین بخش مری، ڈاکٹرﷲ بخش گھونگرو ، ڈاکٹر غلام سرور مرکھنڈ، ڈاکٹر صغیر احمد شیخ ،ڈاکٹر اسد ﷲ شاہ، ڈاکٹر عبدﷲ ، ڈاکٹر عنایت ﷲ شاہ، ڈاکٹر رزاق مہر، ڈاکٹر نبی بخش جمانی، ڈاکٹر پروین منشی، ڈاکٹر صدیق محمد کلہوڑو، ڈاکٹر حفیظ الرحمان میمن اور ڈاکٹر عنایت علی شاہ شامل ہیں۔ تلاش کمیٹی کے ذرائع کے مطابق تینوں امیدواروں کے ناموں کی سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال بھی کر دی گئی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *