اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے:رشید احمد خاکسار

کراچی (پ ر) جمعیت علماء اسلام پی ایس 106ضلع شرقی سیکرٹری اطلاعات مولانا رشید احمد خاکسار نے فلسطینی وفد سے ملاقات میں کہا کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے ،اسرائیل کا وجود فلسطین سمیت عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے،سنہ 48ء کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ سنہ48ء میں فلسطین پر قائم ہونے والی ناجائز ریاست اسرائیل کیخلاف سراپا احتجاج ہے، فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ فلسطین کی آزاد ریاست کا قیام سنہ48ء کی سرحدوں کے مطابق قائم کیا جائے۔

غاصب صیہونی جعلی ریاست اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی جنگی جرائم کی عدالت میں کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نااہل حکومت کے دور حکومت میں اسرائیلی طیارہ تل ابیب سے پاکستان آیا اور اسلام آباد میں دس سے گیارہ گھنٹے کھڑا رہا اور اسکے بعد پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی ایک خاتون رکن نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کی ۔

اور اس نااہل حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن ان کو معلوم نہیں کہ پاکستانی قوم اسرائیل عالمی دہشت گرد غاصب ریاست کو کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے اسرائیل کو تسلیم کرنا امت مسلمہ کے شہداء سے غداری ہوگی اسرائیل سے مسلم امہ کی جنگ اس وقت تک جاری رہی گی جب تک وہ مسلمانوں کا قبلہ اول اور فلسطین سے اپنا قبضہ ختم نہیں کرتے ۔

جمعیت علماء اسلام اور پاکستانی قوم اپنے فلسطینی نہتے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انکی آزادی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کریگی انہوں نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں اسرائیلی، قادیانی، اور امریکی ایجنٹوں کو سمندر برد کریں گے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *