خدمت خلق کے لیے کوشاں:الیاس بھوجانی

65 برس عمرہونے کو آتی ہے اس نے کوئی ایلو پیتھک گولی تک نہیں کھائی عمر پوچھو تو مسکراتے ہوئے کہتا ہے 32 برس کا محسوس کرتا ہوں کنسٹرکشن کا کروڑوں کا کاروبار کیا ایدھی کے ساتھ خدمات انجام دیں اب ادھر دور ملیر کراچی کے ایک ویرانے میں نیچرل تھراپی اور یوگا کی مدد سے اللہ کے بندوں کی زندگی میں زہن جسم اور روح کی صحت بھرنے بیٹھ گیا ہے ۔

وہاں جاو تو مورنگا کے اپنے کھیت سے پتے لے کر بنائے گئے لذیز قہوے سے تواضع کرتا ہے دن بھر اپنے لئے آرگینک سبزیاں اگانے اور دیسی مرغیاں پالنے میں لگا رہتا ہے کمر مہروں جوڑوں بے خوابی آدھے سر کا درد ڈپریشن کے بیسیوں مریض جو برسوں سے معذوری و مشکل کی زندگی گزار رہے تھے اللہ نے اس کے ہاتھوں بہتر کروادئیے ۔

کہتا ہے کراچی کی کسی مسجد کے دس پندرہ کرسیوں پر بیٹھنے والے نمازی مل کر تین دن کا پروگرام بنائیں میں آ کر ان کو اپنے بنائے آئل ہلکی یوگاایکسرسائز اور میڈی ٹیشن سے انشااللہ اٹھا کھڑا کروں گا ،
اس کا کہنا ہے کہ دماغ کی سمت درست کرکے روح کو آسودگی سے آشنا کرکے جسم کو کچھ چیزوں کا عادی بنا کر اللہ کی دی ایک لمبی پر سکون زندگی ممکن ہے۔

میں اس جنگل کو منگل بناتے شخص کے پاس گیا تھا جس نے اپنی ساری جمع پونجی اس جگہ لگا دی ہے وہ اسے فی سبیل اللہ وقف گوشہ عافیت بنانا اور اپنے ہی جیسے بے نیاز لوگوں کے حوالے کر دینا چاہتا ہے وہ ایک موت کی منتظر بستر پر پڑی معذور لڑکی کو لے آیا اور اب وہ ہلکا پھلکا چلنے لگی ہے اس نے تین ماہ میں خود اپنی بستر پر پڑی بیوی کو بھلا چنگا کر دکھایا ہے ۔

عقل و دانش کے موتی عام سے انداز میں بکھیرتا ہنستا مسکراتا الیاس بھوجانی مجھے لے کر پرانی عمارتی لکڑی سے زیر تعمیرہٹس تک پہنچا تو افسردہ ہو گیا بولا زبیر صاحب کہیں کوئی ایسا بزرگ جوڑا دیکھیں جو اپنی دال روٹی کمانے کے لئے مجبور ہو تو اس کا ٹھیلہ ریڑھی وہیں چھوڑ دیں اسے میرے پاس یہاں پہنچا دیں ان کی باقی زندگی کی خدمت میرے ذمہ یہ جگہ انہیں کے لئے بنا رہا ہوں۔

واہ میرے مولا تیرا جہاں ایسے دیوانوں اور ویرانوں ہی کے سبب آباد ہے۔

0333 3522253الیاس بھوجانی
#زبیرمنصوری

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *