بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا شیڈول جاری

وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی اور 29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ بختاور کی شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں ملک کے اہم سیاسی رہنما، فوجی، سول اور جوڈیشل سربراہان کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔
ترجمان کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *