بلدیاتی اداروں کی مضبوطی حکومت سندھ کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے، نجم احمد شاہ

سیکرٹری بلدیات

کراچی(21 جنوری 2021)

سیکرٹری بلدیات، ہاوئسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی سمیت تمام بلدیاتی اداروں کی مالی خود مختاری اور استحکام حکومت سندھ کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے، جس کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سیکرٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مرکزی دفتر کا دورہ

نجم احمد شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی منظوری سے کے ایم سی کو 170 ملین کی گرانٹ کا فیصلہ درحقیقت اس بات کا مظہر ہے کہ حکومت سندھ تمام اداروں کی بحالی اور مضبوطی کے لئے کوشاں ہے۔ سیکرٹری بلدیات سندھ کے مطابق کے ایم سی کو موجودہ مالی بحران سے نکالنے کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے گرانٹ کی فراہمی سے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوگا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں SBCA کی غیر منظور شدہ سوسائیٹی پروجیکٹس کی فہرست

وزیر اعلی سندھ کی جانب سے کے ایم سی کے امور کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کے رکن سیکرٹری بلدیات نجم احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو مستقل بنیادوں پر نفع بخش اور مثالی ادارہ بنانے کے لئے سنجیدہ مشاورتی عمل کا آغاز ہوچکا ہے، جس کے ثمرات سے عنقریب شہر کے عوام مستفید ہوسکیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *