میری گولڈ فیسٹیول جمعہ سے باغ جناح فریئر ہال میں ہو گا

کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کے تحت پہلا کراچی میری گولڈ فیسٹیول جمعہ 22 جنوری سے باغ جناح فریئر ہال میں منعقد کیا جا رہا ہے جو 24 جنوری تک جاری رہے گا ۔

فیسٹیول میں بڑے پیمانے پر کراچی کی نرسریاں اور مختلف ادارے حصہ لے رہے ہیں ۔ اس موقع پر مختلف اسٹالز بھی لگائے جائیں گے ۔ جب کہ ملٹی نیشنل کمپنیز کی جانب سے تحائف بھی دیئے جائیں گے ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے شہریوں سے کہا ہے کہ کراچی میں منعقد ہونے والے اپنی نوعیت کے اس پہلے میری گولڈ فیسٹیول میں بھرپور شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر گیندے کے پھول کی اتنی زیادہ اقسام پہلے کبھی نمائش کے لئے پیش نہیں کی گئیں ۔ لہٰذا یہ پھولوں اور پودوں سے محبت کرنے والوں کے لئے بہترین موقع ہے کہ اس فیسٹیول میں اپنی فیملی سمیت شرکت کا لطف اٹھائیں ۔

مذید پڑھیں :سندھ میں PPP اور PTI کا انتخابی معارکہ !

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ اس فیسٹیول کے لئے مختلف اداروں اور کمپنیز کی شرکت کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ اسے ایک دلکش اور معیاری فیسٹیول کا انداز دیا جا سکے ۔ منتظمین کو ہدایت کی ہے کہ میری گولڈ فیسٹیول میں آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ گیندے کا سنہرا اور زرد پھول موسم سرما کی سوغات ہے ۔ جسے دیکھ کر تازگی کا فرحت بخش احساس ہوتا ہے ۔ اس موقع کو مزید بہتر اور معلوماتی بنانے کے لئے فیسٹیول میں رکھے جانے والے موسمی پھولوں کے نباتاتی نام، نشونما اور پھول کے کھلنے کی مدت اور سازگار ماحول کے حوالے سے ہر ممکن جامع معلومات بھی فراہم کی جائیں تاکہ شہریوں میں زیادہ سے زیادہ باغبانی کا شوق پیدا ہو اور وہ اپنے گھروں اور باغات میں یہ خوبصورت پھول اگائیں ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی کی تاریخ میں لگایا جانے والا گیندے کے پھولوں کا یہ خوبصورت میلہ اپنی مثال آپ ہو گا اور شہری اسے طویل عرصے تک یاد رکھیں گے، بلدیہ عظمیٰ کراچی اس فیسٹیول کو ایک ہو گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *