پاکستان HEC کی نئی P.hD پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی جانب سے P.hD پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان نے بڑی اور قابل ذکر تبدیلیوں کے ساتھ نئی پی ایچ ڈی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق جامعات میں پہلے سے داخل پی ایچ ڈی کے طلبہ پر مکمل یا من و عن اطلاق نہیں ہو گا تاہم پالیسی کے کچھ جزوی حصوں سے پرانے طلبہ فائدہ لے سکتے ہیں ۔

اس حوالے سے نوٹیفیکیشن میں پالیسی کے annexure 1.8 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیکشن 4.4 بی جو کہ تھیسز کی ایویلیو ایشن کے حوالے سے ہے اور پی ایچ ڈی تھیسز کی ایویلیو ایشن اب پاکستانی پروفیسر بھی کر سکتے ہیں اور اگر طالب علم اپنا ریسرچ پیپر X کیٹگری کے جنرل میں شائع کروا لیں تو اس کے پی ایچ ڈی تھیسز کو صرف ایک ہی پروفیسر کے پاس ایویلیو ایشن کے لیے بھیجا جا سکتا ہے۔

پالیسی کی اس شق سے پہلے سے انرولڈ پی ایچ ڈی طلبہ بھی اب فائدہ لے سکیں گے ۔ مزید یہ کہ شق 4.5 کے مطابق پی ایچ ڈی ڈگری کے حصول کے لیے Y کیٹگری میں ایک ریسرچ پیپر چھپوانا ضروری ہے ۔ اسی طرح 4.7 شق میں طلبہ کو اپنی پی ایچ ڈی ڈگری کم سے کم تین اور زیادہ سے زیادہ 8 سال میں پوری کرنی ہو گی ۔ اگر کوئی طالب علم کسی ناگزیر وجہ کی بنا پر اس عرصہ میں اپنی ریسرچ مکمل نہ کر سکے تو competent authority اسے مزید سال کی مہلت دے سکتی ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اس پالیسی نے ڈاکٹریٹ کے خواشمند طلبہ کے لیے محض اپنے ہی متعلقہ مضمون میں پی ایچ ڈی کرنے کی عائد شرط ختم کر دی ہے ۔ طلبہ 4 سالہ بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی کر سکیں گے ۔ طلبہ ایک سے دوسرے ”ضابطے“ (Discipline) یعنی کسی دوسرے مضمون میں بھی شرائط کے ساتھ پی ایچ ڈی کر سکتے ہیں ۔ جیسا کہ آرٹس کے مضمامین اور سائنس کے مضامین وغیرہ ۔ طلبہ کے لیے ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی کے دروازے تو بند رکھے گئے ہیں تاہم دوران پی ایچ ڈی مطلوبہ قابلیت کی بنیاد پر صرف ایم ایس/ایم فل ڈگری لی جا سکے گی۔

اس کے علاوہ پی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ کے لیے مطلوبہ مدت میں کم از کم 2 سال تک اپنے ملک میں رہنے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے ۔ مزید براں پی ایچ ڈی مقالے جائزے کے لیے غیر ملکی ماہرین کو بھیجنے کی لازمی شرط بھی ختم کرتے ہوئے اسے پاکستانی ماہرین کو بھجوانے کی بھی اجازت ہو گی ۔ اس پالیسی کا مقصد پاکستانی پروفیسرز کی قدر کرنا اور ریونیو کو ملک میں ہی رکھنا شامل ہیں ۔پالیسی ڈرافٹ کے مطابق نئی پالیسی یکم جنوری 2021 سے قابل اطلاق ہے۔

پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلوں کے لیے کم سے کم مطلوبہ قابلیت ”بی ایس“یا مساوی ڈگری ہے دوران ایم ایس/فل کی تکمیل کی مطلوبہ قابلیت تک پہنچنے والے طالب علم کواس کی منشا کے مطابق مذکورہ سند تفویض کر سکتی ہے اور پی ایچ ڈی کے لیے انرولمنٹ کرانے والے امیدواروں کو ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے دوران مطلوبہ معیارات پورے کرنے کی صورت میں ایم ایس/ایم فل ڈگری جاری کرنے کی بھی اجازت ہو گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *