اسرائیل نامنظور ملین مارچ کیلئے JUI ضلع غربی کی تیاریاں جاری

اسرائیل نامنظور ملین مارچ

قائم مقام امیرمولانا نصیرالدین سواتی اورجنرل سیکرٹری مولانافخرالدین رازی کی قیادت میں ضلع کے مختلف مقامات پراجلاس اور کنونشن، تعزیتی دورے

مزید پڑھیں: جے یو آئی سندھ کے تحت آل پارٹیز کانفرنس 9 جولائی کو ہوگی

کراچی( ) اسرائیل نامنظور ملین مارچ کیلئے جے یو آئی ضلع غربی کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، قائم مقام امیرمولانا نصیرالدین سواتی اورجنرل سیکرٹری مولانافخرالدین رازی کی قیادت میں ضلع کے مختلف مقامات پراجلاس اور کنونشن منعقد کئے گئے جبکہ تعزیتی دورے بھی کئے جارہے ہیں،پی ایس 116 میں اتحادٹائون کے جنرل سیکرٹری مفتی خلیل اللہ کی والدہ کے انتقال پر جامع مسجد محمود اتحادٹائون میں ان سے تعزیت، اتحادٹائون کے رہنماء مولانا ہارون الرشید عادل کے چچا کے انتقال پر انکی رہائش گاہ میں تعزیت جبکہ سوشل میڈیا کے سینئر ممبر مولانا محمدعابدجواکی کی ساس کی انتقال پر ان کی رہائش گاہ میں تعزیت کی گئی.

اس موقع پرجے یو آئی غربی کے جنرل کونسل ممبر مفتی فصیح اللہ شمہ خیل ، مولانا محمدیار آفریدی،مولاناصدام حسین آفریدی موجود تھے، مدرسہ امیمہ للبنین والبنات اتحاد ٹائون کے سالانہ تقریب سے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا فخرالدین رازی نے خصوصی خطاب کیا،تقریب میں مولانا شیر افضل،مفتی شاھداللہ بٹگرامی ودیگر بھی شریک تھے،پی ایس 115یوسی 31 عابدہ آباد آفریدی کالونی کی مجلس عمومی کا اہم اجلاس جامع مسجد صدیق اکبر میں منعقدہوا جس مولانافخرالدین رازی نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں پی ایس امیر حافظ محمدنعیم، جنرل سیکرٹری مفتی فیض الحق، ناظم مالیات مولانا نثار احمد نثار، مولانا محمد عمر، محسن آفریدی کے علاہ کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی.

مزید پڑھیں: اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی تیاریاں عروج پر۔۔

پی ایس 118 یوسی 26 مجلس عمومی کا اجلاس راجہ تنویر کالونی، یوسی 22 کا اجلاس جامع مسجد نورانی اور یوسی 11 کی مجلس عمومی کا اجلاس مجیب گوٹھ میں منعقد ہوا، جس میں پی ایس امیر مولانا عبداللہ بلوچ، جنرل سیکرٹری حافظ حبیب الرحمن خاطر، مبارک علی،سیدطہار شاہ ،مولانا محمد رحیم ،صفی اللہ شاہ، مولانا فضل ہادی ،مولانا عبدالحفیظ، مولانا محمود،مولانا عنایت الرحمن سمیت کثیر تعداد میں کارکنان شریک ہوئے،ضلع غربی کراچی جنرل کونسل کے ممبر محمد ناصر سواتی کی چچی کی انتقال پر انکی رہائش گاہ میں تعزیت جبکہ اتحاد ٹائون کے سنیئر ورکر عطاءالرحمن کے ماموں کے انتقال پرانکی رہائش گاہ میں تعزیت کی گئی،اس موقع پرجے یو آئی بزنس فورم سندھ کے رہنماء عبدالوحید خان سواتی، یوسی 26 کے نائب امیر مولانا توصیف رحمانی، مولانا کفایت اللہ، مفتی اسماعیل جمیل ،قاری یوسف ہزاروی بھی موجودتھے، پی ایس 113کے امیر مولانا محمد بلال نے یوسی 42 محمدی کالونی، یوسی 46 سلطان آباد، یوسی 45 گلشن سکندرآبادکے تنظیمی دورے کئے،اس موقع پرمولانا حفیظ اللہ لاشاری، سعید خان چھاچھی، مفتی محمد اشرف ،مولانا سعیدالرحمن، مولانا اکرام اللہ و دیگر کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *