سوشل میڈیا ایکسٹوسٹ اور تاجر عبدالباسط دروپش لاپتہ ہو گئے

کراچی : معروف کاروباری شخصیت اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عبدالباسط درویش گزشتہ رات سے لاپتہ ہو گئے ہیں ۔

ان کے ساتھ موجود رہنے والے عابد وقاص کے مطابق گزشتہ شب 8 بج کر 30 منٹ پر دکان بند کی تھی اور آخری میسج کل رات 7:47 پر موصول ہوا تھا ۔ اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے جس کے بعد سے ان کا نمبر مسلسل بند ہے ۔ جس کے بعد منگل کی دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر ان کے وٹس ایپ نمبر پر میسج موصول ہوا ، جو ڈبل ٹِک ہوا لیکن ریڈ نہیں ہوا ، یعنی وٹس ایپ کچھ دیر کیلئے آن ہوا ہے ۔

عابد وقاص نے درخواست کی ہے کہ سب احباب فیس بُک اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ #ReleaseAbdulBasitDarwesh کے ساتھ احتجاج کریں ۔  ادھر معلوم ہوا ہے کہ عبدالباسط دروپش کے ایک دوست گلبدین نامی شخص کو بھی پکڑا گیا تھا ۔ اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل لے گئے تھے جس کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں :انور امان ، بی جان ہوٹل اور ترقی کے دشمن

ادھر سوشل میڈیا پر عبدالباسط کے دوستوں کی جانب سے ٹرینڈ چلایا جارہا ہے جس میں ہدایات دی گئی ہیں کہ

1۔ عبدالباسط درویش ایک کاروباری شخص ہے اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہے ۔ اس کی جسامت دیکھ کر واضح ہے کہ وہ شہد پر بیٹھی مکھی نہیں مار سکتا ۔ اس لیے اس کے ساتھ غازی مجاہد اور فلاں فلاں القاب لگانے سے گریز کریں ۔ سوشل میڈیا پر ہی Abdul Basit Darwesh سے خریداری کرنے والے اور اس کے تعلق والے ہزاروں افراد اس کی بیگناہی کی گواہی دینے کیلئے موجود ہیں ۔

2۔ عبد الباسط Darwesh اپنی تصویر سوشل میڈیا پر نہیں لگاتا ۔ اس لیے اس کی تصویر لگانے کے بجائے اس کی پروفائل کا سکرین شاٹ لگائیں ۔

3۔ ہیش ٹیگ یہی ایک ہی رکھیں، تاکہ اس موضوع پر تمام پوسٹیں ایک کلک پر دستیاب ہوں ۔  ہیش ٹیگ اور مینشنز کمنٹ میں سے کاپی کیجئے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *