اسرائیل مردہ باد مارچ کیلئے JUI شیرشاہ کی تیاریاں عروج پر

کراچی (پ ر)

جمعیت علماء اسلام شیرشاہ نے اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

21 جنوری کو مزار قائد پر نئی تاریخ رقم ہوگی۔ پی ڈیم ایم تحریک حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

اسرائیل مردہ باد ملین مارچ سے قائد جمہور مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 کے سیکریٹری اطلاعات مولانا عظیم اللہ عثمان نے جمعیت علماء اسلام شیرشاہ کی مجلس عمومی کے دستوری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس بسلسلہ اسرائیل مردہ باد ملین مارچ ڈیرہ الجمعیتہ شیرشاہ میں جمعیت علماء اسلام شیرشاہ کے امیر مولانا عمر فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس سے جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 کے جنرل سیکریٹری حاجی عزیز الرحمن عزیز، جمعیت علماء اسلام شیرشاہ کے امیر مولانا عمر فاروق، جنرل سیکریٹری خالد شاہ اور مولانا شاہ حسین چکیسری نے بھی خطاب کیا۔

اجلاس میں 21 جنوری کو مزار قائد پر ہونیوالے اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کی تیاریوں اور قافلوں کی روانگی کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کیلئے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔

حکومت کو چلتا کرنے کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک شروع ہوچکی، اگلا پڑاؤ اسلام آباد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مردہ باد ملین مارچ تاریخی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

موجودہ حکمران ملک کی تباہی اور بربادی میں ساری حدیں پار کرچکے ہیں۔حکومت نے عام آدمی کوجینے کے بجائے مرنے کو ترجیح دینے پر مجبور کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام پر عزم ہے۔ اسرائیلی ایجنٹوں اور جمہوریت کے قاتلوں کیلئے زمین تنگ ہوجائے گی۔

21 جنوری کا ملین مارچ جعلی حکومت کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 کے قافلے شیرشاہ چوک سے سینکڑوں گاڑیوں کی ریلی کی صورت میں روانہ ہونگے۔

تمام یوسیز کے قافلے پراچہ چوک سے مرکزی قافلے میں شامل ہونگے۔

اجلاس میں آنیوالے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے اور یوسی سطح پر جماعت کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

جاری کردہ: مولانا عظیم اللہ عثمان
سیکریٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام پی ایس 114

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *