ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا

Mufti Qavi

کراچی:ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں مفتی قوی کو تھپڑ ماردیا۔ح

ریم شاہ کے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کے تھپڑ مارتے ہی مفتی قوی اچانک ہڑ بھڑا کر اٹھنے لگتے ہیں۔

بعدازاں حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

حریم شاہ نے تھپڑ مارنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی کو انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب بھی جلد مل جائے گا۔

دوسری جانب مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی موجودگی میں عائشہ نامی لڑکی نے تھپڑمارا، قانونی چارہ جوئی کے لیے ماہرین سے مشاورت کررہا ہوں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *