اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حکومتی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے : علامہ راشد سومرو

کراچی :جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو کی زیر قیادت جے یو آئی سندھ کے ایک نمائندہ وفد نے قباء آڈیٹوریم پہنچ کر جماعت اسلامی کے صوبائی و مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، محمد حسین محنتی سے ملاقات کی ۔

وفد نے 21 جنوری کو مزار قائد کراچی میں ہونے والے اسرائیل مردہ باد مارچ کی دعوت سمیت ملک و سندھ کی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ صوبائی قیادت کے علاوہ امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو بھی مارچ میں شرکت کی دعوت کا پیغام پہنچایا ۔ محمد حسین محنتی نے جے یو آئی کے اسرائیل مردہ باد مارچ کی حمایت اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نا منظور کا نعرہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کی آواز ہے ۔

اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس کو بین الاقوامی قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے، خود بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا تھا کہ ”اسرائیل امت مسلمہ کے دل میں گھونپا ہوا خنجر ہے جس کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا جائے گا“پارلیمنٹ سمیت حکومتی حلقوں میں ناجائزیہودی ریاست کو تسلیم کرنے کی باتیں ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ مسلمانوں کے قبلہ اول کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ اور اسرائیل نامنظور مارچ وقت کی آواز ہے ۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا کہ اسرائیل ایک ظالم وجابر ریاست ہے جس نے ارض فلسطین کے باشندوں کو نہ صرف نکال باہر کیا بلکہ ووٹ کے حق سے بھی محروم کردیا ہے ، مسلم دشمنی کی انتہا یہ ہے کہ غزہ کے مسلم علاقوں کو باڑ اور دیوار لگا کر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے، ایسی ریاست کو تسلیم کرنا انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے ۔

مذید پڑھیں :بیوہ اور طلاق یافتہ عورتیں کہاں جائیں…..؟

جماعت اسلامی نے بھی اسرائیل کیخلاف تحریک اوچند عرب ممالک کی جانب سے راسرئیل کو تسلیم کرنے والے اعلان کے خلاف ملکیر یوم احتجاج بھی منایا ،جے یو آئی کے مارچ کا خیرمقدم اور تمام پارٹیوں کو اپنے ذاتی پارٹی ومسالک سے بالاتر ہوکر ملک وملت کے مفادات کو ترجیح دینی چاہئے اور اسرائیل مردہ باد مارچ میں شرکت کرکے اتحاد امت کا ثبوت دیں۔ جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا اس کی بقا،ترقی ، نظریاتی وجغرافیائی سرحدون کی حفاظت بھی دینی جماعتیں کریں گی ۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حکومتی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

اس حوالے سے جماعت اسلامی سمیت تمام دینی جماعتوں کو 21جنوری کو اسرائیل مردہ باد مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس موقع پر جے یو آئی سندھ کے نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، سابق سینیٹر مولانا راحت حسین شاہ، مولانا نصیر احمد سواتی، مولانا محمد غیاث، شرف الدین انڈھڑ، مولانا حماد اللہ شاہ، مولانا امین اللہ جب کہ جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر عبدالغفار عمر، نائب قیم محمد مسلم، مولانا آفتاب ملک اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *