کراچی : SBCA کے 48 افسران کی اینٹی کرپشن میں طلبی

بلڈنگ اتھارٹی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے جعلی لیٹرز کی انکوائری میں پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

الرٹ نیوز کو موصول ہونے والے لیٹرز کے مطابق اینٹی کرپشن سندھ نے غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس بی سی اے کے 48 افسران و ملازمین کو فردًا طلب کر لیا گیا ہے۔

 

مزید پڑھیں:اینٹی کرپشن سندھ کو ٹھیکے پر دے دیا گیا : رپورٹ

کاسموپولیٹن سوسائٹی میں گراؤنڈ پلس فائیو فلور کی تعمیرات کی اجازت دی گئیں ہیں ۔جو کہ بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دی گئی ہیں ۔

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس بی سی اے سے کہا گیا ہے کہ وہ 48 افسران وملازمین کی اینٹی کرپشن کے سامنے حاضری یقینی بنائیں ۔تاکہ جاری لیٹرز کی تصدیق کو یقینی بنایا جا سکے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *