فلاحی ریاست بنانے کیلئے 1 ہزار پاکستانی P.hD سکالرز کی مہم شروع

لاہور : پاکستان کو معتدل اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیئے ایک ہزار پی ایچ ڈی سکالرز کا تحقیقی اور نظریاتی بنیادوں پر مہم چلانے کا اعلان ، سیمینار کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔

نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے تمام تحقیقی اور فکری کاوشیں بروئے کار لائیں گے : ڈاکٹر محمد کریم خان
اسلام میں حکمرانی کے قرآنی اصول سیمینار سے ڈاکٹر ہمایوں عباس، ڈاکٹر عقیل احمد، ڈاکٹر حسیب احمد، ڈاکٹر اکرم رانا اور دیگر کا خطاب

قرآن آڈیٹوریم لاہور میں اسلامک ریسرچ کونسل پاکستان اور قرآن بورڈ کے زیر اہتمام اسلام میں حکمرانی کے قرآنی اصول کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت چیئرمین قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا نے کی اور وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ جب کہ پاکستان کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں اور مدارس کے ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز نے خصوصی شرکت کی ۔

مذید پڑھیں :EFP، ILO کاکسانوں میں آگاہی بیدار کرنے کے لیےFPRW پر سیمینار کا انعقاد

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا اہل پاکستان کی منزل صرف اور صرف معتدل اسلامی فلاحی ریاست ہے۔اسلامی فلاحی ریاست میں یونیورسٹیز، کالجز، مدارس اور مساجد بھی ہو ں گے۔حکمرانی کے قرآنی اصول معاشرے کی ترقی کا سبب ہیں۔ جس میں دین کی حدود قیود بھی نافذ ہوں گی اور حکرانوں کے لیے اصول و ضوابط بھی واضح ہوں گے ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہاقرآن اور سنت پر تحقیق کرنے والے سکالرز اور طلباء کو خصوصی سہولیات دیں گے۔قرآن بورڈ سے متعلقہ تمام شعبہ جات ان کے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔صدر اسلامک ریسرچ کونسل پاکستان ڈاکٹر محمد کریم خان نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہی نظریہ اسلام ہے۔ ہم اس کا تحفظ اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ اسلا مک ریسرچ کونسل سے وابستہ ایک ہزار سے زائد پی ایچ ڈی سکالرز پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت اور اسے فلاحی ریاست بنانے کے لیے تمام تحقیقی اور فکری صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ ایسے سیمینارز ملک بھر میں منعقد کیے جائیں گے۔

مذید پڑھیں :حضرت مولانا سلیم اللہ خان رحمہ اللہ تعالیٰ

ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ اسلامی معاشرے کے لیے تحقیقی بنیادیں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔ نوجوان نسل کو تحقیق کی طرف آنا چاہیے۔ ڈاکٹر ہمایوں عباس نے کہا کہ عصر حاضر میں مسلمانوں کو کتاب و قلم سے جوڑنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے تعلیمی درسگاہوں کا ماحول سازگار ہونا چاہیے۔ سیمینار سے ڈاکٹر اکرم رانا (منہاج یونیورسٹی، لاہور ) ڈاکٹر شمس الرحمن شمس (پشاور یو نیورسٹی، پشاور ) ڈاکٹر عاطف اسلم راؤ (کراچی یونیورسٹی شامل ہیں ۔

ڈاکٹر آصف رضا (جی سی یونیورسٹی، فیصل آباد) ڈاکٹر محمد حسیب (گجرات یونیورسٹی، گجرات) ڈاکٹر نعیم انور نعمانی (جی سی یونیورسٹی ، لاہور ) ڈاکٹر علی اکبر ازہری (گیریزن یونیورسٹی،لاہور ) ڈاکٹر انوار اللہ طیبی (یونیورسٹی آف اوکاڑہ) ڈاکٹر ارشد نقشبندی (یونیورسٹی آف سیالکوٹ) ڈاکٹر احمد رضا (امپیریل یو نیورسٹی، لاہور) ڈاکٹر مسعود الرحمن (یونیورسٹی آف لاہور) پروفیسر ارشد اقبال (پنجاب یونیورسٹی، لاہور ) ڈاکٹر محمد اکرم ورک (گفٹ یونیورسٹی، گوجرانوالہ) ڈاکٹر شہباز منج (سرگودھا یو نیورسٹی) اور دیگر نے خطاب کیا اور سیمینار کے آخر میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور چیرمین قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا نے سیرت نبوی پر مشتمل دو کتابوں علوم السیرۃ از ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس اور جمال سیرت از ڈاکٹر عقیل احمد کی تقریب رونمائی کی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *