مہنگائی و بے روزگاری کی وجہ سے وزیر اعظم فوری مستعفی ہوں : مہر سلطانہ ایڈوکیٹ

پشاور : گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مہر سلطانہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اور بیروزگاری میں اضافے پر اظہار افسوس کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس قدر مہنگائی بڑھ چکی ہے کہ عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ۔ جس کی واضح مثال عوام کی بڑی تعداد میں پی ڈی ایم کے جلسوں میں شرکت ہے ۔ جو موجودہ نا اہل اور نا لائق حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں ۔

مہر سلطانہ ایڈوکیٹ نے الرٹ نیوز کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی اور غلط پالیسیوں کے باعث ملک کو جہالت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ۔ جو لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مزید عوام کو مسائل کی دلدل میں نہ دھکیلیں اور اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہو جائیں تا کہ اہل حکمران آکر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں ۔ کیونکہ ٹوئٹر کے زریعے حکومتیں نہیں چلائی جا سکتی ۔

مذید پڑھیں :سندھ میں 37 ہزار اساتذہ کی بھرتیاں مگر کیسے ؟

انہوں نے کہا کہ کہ وزیر اعظم عمران خان کو اپنے ترجمانوں کی فوج سب اچھا ہے کہ رپورٹ دے کر ملک و قوم کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے اگر وزیر اعظم عمران خان بنی گالا سے نکلیں اور عوام میں جا کر مسائل کا اندازہ کریں تو انکو اپنی حکومت اور حکومتی کارکردگی کا پتہ چل جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ جن قوتوں نے اس نالائق اور نااہل وزیر اعظم کو بٹھایا ہے وہ خود اپنے فیصلے پر پچھتا رہے ہیں اور عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے کیونکہ موجودہ دور میں ملک و قوم کی ترقی اور عزتیں داو پر لگ چکی ہیں۔ لوگ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث خود کشیاں کر رہے ہیں ۔ جب کہ عوام کے دکھوں کا مدادا کرنے والا کوئی نہیں ۔ جب کہ حکومت ہی عوام کی دشمن بنی ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کنٹینر والے تقریر چھوڑ کر غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں ۔ کیونکہ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہے جس سے غریب عوام تذبذب کا شکار ہو گئے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *