بچیوں کو اعلی تعلیم دلوانے میں والدین کو اپنا فرض نبھانا ہو گا : علینا راجپر

حیدر آباد : ایس آر او ٹھٹھہ کے تحت ایک روزہ ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس فار ایجوکیشن ورکشاپ منعقد ہوئی ۔  جس میں خطاب کرتے ہوئے اے ایس پی ٹھٹھہ علینا راجپر نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم کے بارے میں ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہو گی اور بچیوں کو اعلی تعلیم دلوانے میں والدین کو اپنا فرض نبھانا ہو گا ۔

علینا راجپر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ٹھٹھہ میں ایس آر او محلہ کمیٹیوں کے ساتھ ملکر بہترین ورک کر رہی ہوں ، تاہم اس میں مزید جدوجہد کرنی ہے ۔ پنجاب میں رائج تعلیمی نظام سے بڑھ کر سندھ میں ایجوکیشن کو مظبوط کرنا ہو گا ۔

مذید پڑھیں :ملک بھر میں 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی پنچاب اور سندھ بلوچستان محلہ کمیٹیوں کے نگران علی مرزا نے کہا کہ پہلے کے نسبت سندھ بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں تعلیمی ماحول بہتر ہو گیا ہے ۔  محلہ کمیٹیاں پرائمری سطح پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔ محلہ کے ہر بچے اور بچی کو تعلیمی ماحول سے جوڑنا ہمارا مشن ہے ۔

سیمینار سے ڈپٹی ڈاریکٹر سوشل ویلفئیر خدابخش بہرانی، ایس آرو ٹھٹھہ کے چیف غلام حسین خواجہ، سینئیر صحافی اقبال خواجہ، عرفان سموں، عبدالستار بہرانی، فزہ شاہ، سمیرا عمیر سمیت محلہ کمیٹی کے چیئرمین نے اپنے محلاجات کی کارکردگی پیش کی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *