خانزادہ خان تنولی ایڈووکیٹ کی سیاست میں انٹری

کھلابٹ : خانزادہ خان تنولی ایڈووکیٹ نے برگ تا لقب یوسی بیٹ گلی کے 9 کلو میٹر روڈ کا افتتاح کر کے مشر حاجی حیات خان تنولی مرحوم کا خواب پورا کر کے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کر دیا ہے ۔

عوام علاقہ کا پرجوش استقبال مشر حاجی حیات خان تنولی مرحوم کے سیاسی جانشین مقرر ہونے پر خانزادہ خان ایڈووکیٹ اور شاکر خان تنولی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین اور مبارک پیش کی گئی ۔

آل پاکستان تنولی اتحاد کے سرپرست اعلی و مشر تنولی قوم حاجی حیات خان تنولی مرحوم نے اپنی زندگی کے دوران اپنی مدد آپ کے تحت یونین کونسل بیٹ گلی کی ویلج کونسل برگ کے دیہات کے عوام علاقہ کوسڑک کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 9 کلو میٹر سڑک لقب تا برگ اپنی مدد آپ کے تحت منظور کروائی ۔

مذید پڑھیں :خاتون کو ہراساں کرنے پر کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

سڑک کی تعمیر کے بعد عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ مشر حاجی حیات خان تنولی مرحوم کی وفات کے بعد ان کے فرزند خانزادہ خان تنولی ایڈوکیٹ اور بھتیجے شاکر خان تنولی کے ہاتھوں مزکورہ از سر نو سڑک کا شاندار افتتاح کروا کر خانزادہ خان تنولی ایڈوکیٹ اور شاکر خان تنولی کو مشر حاجی حیات خان تنولی مرحوم کا سیاسی جانشین مقرر کر کے ان کے سیاسی کیریئر کا آغاز کر دیا ۔

اس شاندار افتتاح کے موقع پر عوام علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی جنھوں نے خانزادہ خان تنولی ایڈوکیٹ اور شاکر خان تنولی کو جانشین مقرر ہونے اور سیاسی کیریر کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا واضح رہے کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر مشر تنولی قوم حاجی حیات خان تنولی مرحوم کا خواب تھا جو مکمل ہوا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *