اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی تیاریاں عروج پر۔۔

جے یو آئی ضلع غربی کے تحت آج گلشن غازی میں ورکرز کنونشن اور ایم پی آر کالونی میں جلسہ عام منعقد ہوگا
مولاناراشد محمود سومرو جامع مسجد طاہریہ فرنٹیئرکالونی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے،مولانا فخرالدین رازی

یہ بھی پڑھیں: پنشن دینے والے ادارہEOBIنے اپنے ہی ملازم کی پنشن بند کردی

جے یو آئی

کراچی( ) اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعیت علماءاسلا م ضلع غربی کے تحت آج گلشن غازی میں ورکر زکنونشن اور ایم پی آر کالونی میں جلسہ عام منعقد ہوگا جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناراشد محمود سومرو جامع مسجد طاہریہ فرنٹئیرکالونی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا فخرالدین رازی کے مطابق مولاناراشد محمود سومرو صوبائی قائدین کے ہمراہ جامعہ ابوہریرہ اتحادٹائون،جامعہ عثمانیہ یوسف گوٹھ، جامعہ تعلیم القرآن سیکٹر8بلدیہ،جامعہ عمر بسم اللہ چوک ،جامعہ مرکز العلوم الاسلامیہ ایم پی آرکالونی سمیت دینی جامعات کا دورہ کریں گے اور منتظمین ومہتممین واساتذہ سے ملاقاتیں کرکے انہیں 21جنوری کے اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی دعوت دیں گے ۔

راشد-محمود

مولانا فخرالدین رازی کے مطابق جمعیت علماءاسلا م کی اپیل پرکراچی بھر میں آج جمعتہ المبارک کو، علمائے کرام مساجد میں قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی عظمت،مظلوم فلسطینی مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی اورظالم وجابرناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کی مذمت کے عنوانات سے خطابات کرینگے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *