ثریا زمان کی مزار قائد پر حاضری اور دعا

 

تحریک انصاف کی خاتون رکن گلگت بلتستان اسمبلی ثریا زمان نے کہاہے کہ بابائے قوم قائد اعظم نے پر امن جدوجہد کے ذریعے اسلامی فلاحی ریاست قائم کی اور آج ہماری جماعت اسی نظریہ پر کام کررہی ہے ۔

اس کا اظہار انہوں نے منگل کو مزار قائد پر فاتحہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے والد اور گلگت بلتستان کے معروف سیاسی و سماجی رہنماء ڈاکٹر محمد زمان ،تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

ثریا زمان ایک ہفتے کے دورے پر منگل کو کراچی پہنچی اور ایئرپورٹ پر تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان اور دیگر نے ان کا استقبال کیا،راجہ اظہر نے سندھ کی ثقافت اجرک بھی پہنائی۔

ثریازمان نے کہاکہ قائد اعظم کی زندگی ہمارے لئے رہنماء ہے اور آج سندھ میں آنے کے بعد اسی لئے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی۔

انہوں نے کہاکہ سندھ محبتوں کی زمین ہے اور سندھ کو سب سے پہلے قیام پاکستان کی قرارداد سندھ اسمبلی نے پاس کی ، یہ سندھ کا منفرد اعزاز ہے ۔

ثریا زمان ضلع دیامر کے علاقے داریل سے پونے 4 سال بعد پہلی مقامی خاتون ہیں ،جو اسمبلی میں پہنچی ہیں ۔ثریا زمان کراچی میں گلگت بلتستان کے باسیوں کے مسائل پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *