وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن مستعفی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی ندیم افضل چن نے استعفی دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کے حکومت سے کئی امور پر اختلافات تھے جس کے بعد وہ مستعفی ہوگئے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز کہا تھا جو حکومتی پالیسی نہیں مانتا وہ مستعفی ہوجائے۔

اس سے قبل کوئٹہ میں جاری کان کنوں کے لواحقین کے دھرنے میں وزیر اعظم کے نہ جانے کے فیصلے اور حکومتی پالیسی پر ندیم افصل چن نے ٹوئٹر پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اشاروں کنایوں میں حکومتی پالیسی پر ناپسندیدی کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ ندیم افضل چن نے 18 اپریل 2018 کو پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *