جیونیوز کے نمائندے طلحہ ہاشمی کے والد انتقال کرگئے

کراچی:جیونیوز کے نمائندے طلحہ ہاشمی کے والد انتقال کرگئے ہیں۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن جیو نیوز سے وابستہ سینئر صحافی طلحہ ہاشمی کے والد طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔

طلحہ ہاشمی کے والد کافی عرصے سے علیل تھے

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے طلحہ ہاشمی کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ والدین ایک قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ان میں سے کسی ایک کا سایہ بھی سر سے اٹھ جانا عظیم نقصان ہے کے یو جے نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

مرحوم کی نماز جنازہ آج شادمان مسجد سیکٹرB 14 شادمان ٹاؤن میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

مرحوم کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جائے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *