مارے شرم کے رحمن ملک و ستھیارچی کی صلح

رحمان ملک سنتھیارڈی رچی

اسلام آباد: امریکی بلاگرخاتون سنتھیا ڈی رچی اور سینیٹر رحمان نے ایک دوسرے کیخلاف کیسز واپس لینے کیلئے درخواستیں دے دی۔

ذرائع مطابق فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف کیسز واپس لینے کی درخواستیں دائر کردی ہیں۔ سنتھیا ڈی رچی اور رحمان ملک کے وکلا نے درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردیں۔

خاتون بلاگر کے وکیل عمران فیروز کے مطابق ان کی موکل سنتھیا رچی نے رحمان ملک پر زیادتی مقدمہ درج کرنے کی درخواست واپس لینے کی ہدایت کی ہے جب کہ دوسری جانب رحمان ملک نے بھی سنتھیا ڈی رچی پر اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی۔ سنتھیا رچی اور رحمان ملک کی متفرق درخواستوں پر سماعت جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں امریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے سماجی میڈیا پر سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک پر ہراساں کر اور زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ بعدازاں دونوں کے مابین مقدمات درج کروانے سے متعلق قانونی جنگ کا آغاز ہوا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *