ٹریفک جام عوام کیلئے مشکلات کا باعث ہے،صفدر خان باغی

پشاور:پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدرخان باغی و نوتھیہ کی سماجی شخصیات اور عمائدین نے کہا کہ نوتھیہ آباد میں بے ھنگم ٹریفک جام کی وجہ سے عوام الناس، طلبہ و طالبات،ضعیف العمر بزرگوں ماؤں بہنوں کو پیدل چلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔

گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدرخان باغی و نوتھیہ کی سماجی شخصیت راحیل سلیم ، انجمن تاجران نوتھیہ بازار صدر عالم خان، انور خان مہمند و دیگر عمائدین نے کہا کہ نوتھیہ آباد میں بے ھنگم ٹریفک جام کی وجہ سے عوام الناس، طلبہ و طالبات،ضعیف العمر بزرگوں ماؤں بہنوں کو پیدل چلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔

جسکی وجہ سے بی آر ٹی صدر لینک روڈ جنکشن پوائنٹ نوتھیہ چوکی تا ریلوے پھاٹک شھید آصف خان باغی پارک روڈ تا چمبہ پیر چوک شہید آغا جمیل شاہ شہید روڈ نوتھیہ میں بے ھنگم ٹریفک جام کے حل اور ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے پانچ وارڈن کی طعیناتی کی درخواست دی گئی ۔

چیف ٹریفک وارڈن پشاور جناب عباس مجید مروت کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک پشاور سبز علی خان کے ہمراہ سب انسپکٹر نوتھیہ چوکی انچارج نیک زمان خان کا نوتھیہ صدر روڈ کا دورہ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس پشاور سبز علی خان نے نوتھیہ کی عوام کا دیرینہ مسئلہ ٹریفک جام کے حل کیلئے پانچ ٹریفک وارڈن کی طعیناتی پر زاتی دلچسپی لیتے ہوئے عملی اقدامات اٹھانے کے احکامات کی یقین دھانی کروا دی۔

انہوں نے کہا کہ چند روز میں نوتھیہ مین روڈ پر ٹریفک وارڈن اپنی خدمات سر انجام دینگے انشاء اللّٰہ جس پر پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی و سماجی کارکن راحیل سلیم و انجمن تاجران نوتھیہ بازار صدر عالم خان ،انور خان مہمند و دیگر عمائدین نے چیف ٹریفک وارڈن عباس مجید مروت اور ڈی ایس پی ٹریفک پشاور سبز علی خان کے خصوصی تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *