سندھ بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،انڈسٹریاں بھی متاثر

کراچی:سندھ میں گیس بحران کے باعث ایکسپورٹ اور جنرل انڈسٹریز کے نجی بجلی گھر کو گیس 24 گھنٹے بند رہے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کی دو گیس فیلڈز میں تکینکی خرابی سامنے آئی ہے جس سے گیس فیلڈز سے 55 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی میں مزید کمی ہوگئی ۔
گیس سپلائی میں کمی کی وجہ سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑہا ہے۔

سوئی سدرن گیس نے ہنگامی فیصلہ کیا ہے کہ سندھ میں ایکسپورٹ اور جنرل انڈسٹریز کے نجی بجلی گھر کو گیس 24 گھنٹے بند رہے گی

سندھ میں ایکسپورٹ اور جنرل انڈسٹری کے نجی بجلی گھروں کو رات 12 بجے سے جمعرات رات 12 بجے تک گیس سپلائی بند رہےگ ی

سوئی سدرن گیس نے تمام انڈسٹریز کو آگاہ کردیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *