دنیا کے مضبوط اور کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری

الرٹ ویب ڈیسک : دنیا بھر میں طاقت ور ترین پاسپورٹ جاپان ،جب کہ کم زور ترین پاسپورٹ افغانستان کا قرار پایا ہے ۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی حالیہ جاری کردہ رپورٹ میں طاقتور ترین پاسپورٹ کے حامل ممالک کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مضبوط یا طاقتور ترین پاسپورٹ ان ممالک کا سمجھا جاتا ہے جنہیں دنیا کے کئی ممالک میں ’ویزہ فری‘ کی سہولت حاصل ہوتی ہے ۔

اس فہرست میں جاپان نے سنگاپور کو ٹف مقابلے کے بعد پیچھے چھوڑ دیا اور اوّل نمبر پر تن تنہا براجمان ہے جب کہ گزشتہ برس یہ اعزاز سنگاپور اور جاپان نے مشترکہ طور پر حاصل کیا تھا۔ جاپانی ویزے پر 191 جب کہ سنگاپور کے وزیرے پر 190 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے ۔

تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا اور جرمنی ہیں جن کے پاسپورٹ پر 189 ممالک نے ویزہ فری پالیسی اپنائی ہوئی ہے اسی طرح چوتھے نمبر پر اٹلی، فن لینڈ اور اسپین ہیں جن کے پاسپورٹس پر 188 ممالک میں داخل ہونے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں جب کہ بھارت 85 ویں نمبر پر ہے۔

مذید پڑھیں :خاتون کو ہراساں کرنے پر کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے جب کہ اس کے بعد کمزور ترین پاسپورٹ میں بالترتیب عراق، شام اور پاکستان ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ پر صرف 26 سے 32 ممالک کے لیے ویزہ فری پالیسی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فہرست دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دی جاتی ہے اور اس کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہوتے ہیں جن میں امن و امان، معیشت اور سیاسی کشمکش شامل ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *