کراچی CRA الیکشن میں 79 ووٹ لیکر سمیر قریشی صدر منتخب

کراچی: کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانه انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

سی آر اے کے سالانہ انتخابات برائے سال 2021 کے لیئے 11 نشستوں پر ہونے والی ووٹنگ میں یونائٹیڈ پینل کے امیدوار سمیر قریشی 79 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل جرنلسٹ پینل کے رائو عمران اشفاق نے 77 ووٹ حاصل کۓ-

یونائٹڈ پینل کے ذیشان شاہ نائب صدر اور سالک شاہ خازن کی نشست پر کامیاب قرار پائے – جرنلسٹ پینل کے کاشف ہاشمی جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر منتخب ہوئے۔

یاد رہے کہ جرنلسٹ پینل کے سیکرٹری راجہ طارق اور سیکرٹری انفارمیشن رجب علی ووٹنگ سے قبل ہی بلامقابلہ کامیاب قرار پاچکے تھے۔

گورننگ باڈی کی سات نشستوں میں سے پانچ نشستوں پر جرنلسٹ پینل کے امیدوار ریحان خان چشتی، فیضان جلیس، ندیم احمد، عبدالوحید جیلانی اور عاطف رضا کامیاب ہوئے جبکہ گوررنگ باڑی میں یونائٹیڈ پینل کے دو 2 امیدوار سلمان لودھی اور عامر مجید بھی کامیاب قرار پائے-

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *