عوام حادثات سے کیسے بچ سکتی ہے؟ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم

کراچی:ٹریفک ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ڈبہ موڑ نزد شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد کے مقام پر ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا۔

پروگرام میں DIGP ٹریفک کراچی جناب اقبال دارا ہمراہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ جناب شارق احمد، سیکریٹری آر ٹی اے جناب نذر حسین شہانی،
عرفان مختار بھٹو ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ویسٹ، ڈی ایس پی صاحب ٹریفک سعید آباد ویسٹ و دیگر افسران و ملازمین نے حصہ لیا۔

پروگرام میں ٹریفک ڈسٹرکٹ ویسٹ میں غیر معیاری CNG سلینڈرزاور پریشر ہارن کے خلاف کارروائی کی گئی.

اسکے علاوہ ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق ٹریفک پولیس کے اوئیرنس اسٹاف نے حصہ لیا ٹریفک قوانین کی آگاہی کے ساتھ ساتھ عوام میں موجودہ Covid-19 کے حوالے سے جاری SOP کے لئے ماسک اور ہینڈ بل تقسیم کئے گئے،ٹریفک آگاہی مہم میں موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی تلقین کی گئی۔

ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی نے خطاب میں کہا کہ عوام کو ٹریفک قوانین سے آگا ہی سے حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ نیز اس مہم اور پروگرام میں جن افسران و ملازمان نے شرکت کی انکی کارکردگی، چالان اور ٹرن آؤٹ عمدہ تھا ایس پی ٹریفک ویسٹ انکے ناموں کی لسٹ دفتر بسلسلہ ریوارڈ روانہ کریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *