ہر پلیٹ فارم پر مدارس کا دفاع کریں گے، راشد سومرو

کراچی : جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم میں علماءکی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم منتخب ایوانوں، عوامی پلیٹ فارمز اور ہر میدان میں دینی اداروں، مساجد، مدارس، آئین پاکستان کی اسلامی دفعات اور وطن عزیز کے اسلامی تشخص کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل، عقیدہ ختم نبوت کے دفاع اور تحفظ کی جنگ لڑی ہے اور آج بھی ہماری جد و جہد کا محور اور میدان یہی مسائل ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے تدریجی جدو جہد کے قائل ہیں، ہم اپنے نصب العین کیلئے سیاسی اور پر امن جدو جہد کے قائل ہیں اور اسلامی نظام کے نام پر پر تشدد راستہ اختیار کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔

قبل ازیں صدر جامعہ مولانا ڈاکٹر قاسم محمود نے اپنے افتتاحی بیان میں مولانا راشد سومرو کو جامعہ مخزن العلوم آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم اہل دین، اہل حق اور تمام مسالک و مکاتب کے مسلمانوں اور اہل علم کو ہمہ وقت خوش آمدید کہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم علم دین کا مرکز ہی نہیں، یہاں عصری تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور جامعہ کے مستقبل کے پروجیکٹس اور تعلیمی و اصلاحی مشن و وڑن میں طلبہ و اہل محلہ کی اسکل ڈیوپلمنٹ، پیشہ ورانہ کورسز اور طلبہ کو جدید زمانے کے فکری اور عملی تقاضوں کے مطابق تعلیم تربیت اور آگہی فراہم کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا راشد محمود سومرو ایک نوجوان قائد ہیں اور انہوں نے میدان عمل میں ہمیشہ جرات کردار کے ساتھ دینی قوتوں کا مقدمہ لڑا ہے۔ آخر میں مولانا راشد محمود سومرو کیلئے مختصر ضیافتکا اہتمام کیا گیا، جس میں ان کے ساتھ آنے والے علمائے کرام مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی، مولانا عبد الکریم عابد، مولانا عبد الرشید نعمانی مولازرین شاہ ،مولاناسلطان محمود،مولانامصباح العالم اور دیگر حضرات نے بھی شرکت کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *