پاکستان کو اسرائیل و انڈیا کی کالونی بنانے کی سازش ہو رہی ہے،متحدہ علماء محاذ

کراچی: متحدہ علماء محاذ پاکستان کا 16واں سالانہ سیمینار بعنوان خراج عقیدت شدائے فلسطین و کشمیر و سانحہ مچھ اور امن و یکجہتی سیمینارمرکزی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزایوسف حسین کی زیر سرپرستی اور خطیب پاکستان مولانا انتظارالحق تھانوی کی صدارت میں منعقدہوا۔

جس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاغوتی،استعماری قوتیں پاکستان کو بھارت و اسرائیل کی کالونی بنا نے کی سازشیں کررہی ہیں،کشمیر و فلسطین کی آزادی وحدت امت اوراستعماری سازشوں کے خلاف بیداری کی متقاضی ہے۔

سیمینار میں فلسطین و کشمیر،افواج پاکستان اورسانحہ مچھ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاگیا، شہید القدس قاسم سلیمانی و دیگر شہداء کی قربانیاں القدس کی آزادی پر منتج ہوں گی، اسلام و ملک دشمن اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرنے دیں گے،مسلم حکراں اپنی علیحدہ مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں،فرانسیسی سفیر کو تاحال ملک بدر نہ کرنا اشتعال انگیز و معنی خیز ہے،مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرناعشق رسولؐ اور دینی حمیت کا تقاضاہے۔مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی قاتل قبلہ اول بیت المقدس پر غاصبانہ قابض صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے والے اسلامی ممالک مظلوم حسینیوں کے مقابلے میں ظالم یزیدی قوتوں کا ساتھ دیکرعذاب خداوندی کو دعوت و شفاعت محمدی سے محروم ہورہے ہیں۔

سیمینار سے مہمان خصوصی جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید عقیل انجم،علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ علامہ پیر احمد عمران نقشبندی،محاذ کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی،جمعیت اتحاد العلماء کے علامہ روشن دین الرشیدی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری،علامہ حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی، خطیب اہل بیت علامہ علی کرارنقوی، علامہ سید سجاد شبیررضوی،علامہ عیسیٰ ساجدی،مرکزی جمعیت اہلحدیث العالمی کے علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، عالمی اتحاد امت مشن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی، پی ایس پی علماء کمیٹی کے مولانا علی المرتضیٰ، علامہ عبداللہ جوناگڑھی، عافیہ موومنٹ کے مولانا امام حسین ہمدم ودیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر شہداء سے اظہار یکجہتی کیاگیا۔مولانا انتظاالحق تھانوی نے ملکی امن و استحکام،مجاہدین اور افواج پاکستان کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *