ویزا خلاف ورزی پر 540 عمرہ کمپنیاں معطل

حج و عمرہ
سعودی عرب میں حج و عمرہ قومی کمیٹی کے سابق چیئرمین سعد القرشی نے کہا ہے کہ’ ویزا خلاف ورزیوں کی وجہ سے 540 عمرہ کمپنیاں معطل ہیں فی الوقت تقریبا سو عمرہ کمپنیاں موثر ہیں جنہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے‘۔
الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے سعد القرشی نے کہا کہ’ عمرہ کمپنیوں کا نقصان لاکھوں ریال  تک پہنچ چکا ہے۔ جن عمرہ کمپنیوں کو معطل کیا گیا ہے ان پر ویزا نظام کی خلاف ورزیوں کے چارجز ہیں۔ عمرہ کمپنی پر فی عمرہ زائر 25 ہزار ریال کا جرمانہ لگایا گیا ہے‘۔

مزید پڑھیں: آج سے پاکستانی ویزا آن لائن

انہو ں نے بتایا کہ ’عمرہ کمپنیوں کی معطلی کی وجہ سے دس ہزار افراد بے روزگار ہوگئے۔ ہر کمپنی میں 20 فیلڈ اہلکار اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہر کمپنی ہوائی اڈے، بندرگاہ، بری سرحدی چوکی، ہوٹل اور دفتر میں انہیں تعینات کیے ہوئے تھی جبکہ 800 سے زیادہ دفتری کارکن اور منتظمین کی ملازمتیں ختم ہوئی ہیں‘۔
القرشی نے کہا کہ’ معطلی کا فیصلہ ویزا ضوابط کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے تاہم متاثرہ عمرہ کمپنیوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے- کیونکہ جو کچھ ہوا وہ عمرہ کمپنیوں کے ارادے سے بڑھ کر تھا‘-

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا تعلیمی نصاب سے اسرائیل مخالف مواد حذف

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہر متاثرہ کمپنی سے اقرار نامہ لیا جاسکتا ہے کہ آئندہ ایسی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ اقرار نامہ جمع کرانے پر انہیں کام کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ وبا کے ماحول میں جو کچھ ہوا وہ ان کی استطاعت سے بڑھ کر تھا‘۔
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *