کرۂ ارض کی خاطر خاتون نے 100 دن ایک ہی لباس پہنا

الرٹ ویب ڈیسک : امریکی خاتون نے دنیا کو بچانے کے لیے ایک ہی لباس مسلسل 100 روز تک پہنے رکھا ۔

ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن سے تعلق رکھنے والی سارہ رابن کول نامی اس خاتون نے یہ لباس اس لیے اتنا لمبے عرصے تک پہنا کیونکہ وہ کچھ بھی اپنے سے دور نہیں کرنا چاہتیں ۔

مذید پڑھیں : پاکستان کا عالمی طرز پر سماجی App تیار کرنے پر غور

تاہم سوشل میڈیا پر اس لباس کے ساتھ سارہ نے اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک لباس کو کبھی پینٹ تو کبھی اسکرٹ کے ساتھ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

سارہ کا یہ اقدام 100 روزہ لباس چیلنج کی ایک کڑی تھا جو بدلتے فیشن کے خلاف تھا اور اس کا مقصد کرہ ارض کو محفوظ بنانا ہے۔  اپنے اس چیلنج کا آغاز انھوں نے گزشتہ 16 ستمبر کو کیا تھا، جس کا اختتام کامیابی کے ساتھ 25 دسمبر کو کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *