مصباح کا نیوزی لینڈ سے شکست پر انوکھا بہانہ

کوچ پاکستان

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیوزی لینڈ میں شرمناک شکست کو کورونا وائرس اور اس کے باعث لگائی گئی پابندیوں کو قرار دے دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کہے میں بہانے کر رہا ہوں لیکن حقیقتاً 18، 19 دن ٹریننگ نہ کریں تو فرق پڑتا ہے، میں کھلاڑیوں کو فائٹ کا کہتا ہوں حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جانے سے قبل ریگولر اوپنر فخر زمان کا ان فٹ ہونا بھی نقصان کا باعث بنا، بابر اعظم کا نہ ہونا ایسے ہی ہے جیسے نیوزی لینڈ کے پاس کین ولیمسن کا نہ ہونا ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ میں شکست کا مزہ چکھنے کے بعد کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہار پر مجھے اور ٹیم کو مایوسی ہوئی ہے ۔  ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی اور حقائق پر بات کرنے آیا ہوں، نیوزی لینڈ کی موجودہ ٹیم مضبوط ترین ٹیموں میں ہے ۔ انھوں نے ہم سے بہتر کرکٹ کھیلی وہ سیریز کھیلتے ہوئے آرہے تھے ۔

مزید پڑھیں : وقار ذکا نے ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان سے سیاست کا اعلان کر دیا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام کوچز کو کورونا وائرس اور اس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسائل پیش آرہے ہیں ۔ مصباح الحق نے کہا کہ ہم جیسی کرکٹ  کھیلتے آئے ہیں کارکردگی اس کے مطابق نہیں رہی، میں معذرت کرنے نہیں آیا مایوسی ہے کہ ہم سیریز ہارے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیونیکشن گیپ نہیں ہونا چاہیے، اگر کارکردگی کا کوئی جائزہ لیتا ہے تو ٹھیک ہے، ہمیں تسلسل اعتماد اور یقینی صورتحال چاہیے، نتائج نہیں دیتے تو اس بارے میں وجوہات دیکھنی چاہیے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا، ہماری بات سنی جائے گی، جہاں میں ہوں وہاں دباؤ ہوتا ہے، میں مانتا ہوں نتائج نہیں آئے ۔ مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کمٹ منٹ پر شک نہیں وہ اچھی کوشش کر رہے ہیں، ٹورنگ ٹیموں کو مشکلات پیش آتی ہیں، آسٹریلیا کی ٹیم بھی ایشیا میں مشکل میں آتی ہے، ہماری ٹیم نے دوسری ٹورنگ ٹیموں کے مقابلے میں نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کیا ۔

مزید پڑھیں : سانحہ مچھ پر PDM نے ”عمرانی حکومت“ کو سہولت فراہم کی : حافظ حسین احمد

ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ کسی کے بھی پروایکٹیو ہونے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ نہیں ہوگا، چھلانگیں مارنے سے کچھ نہیں ہوتا اعتماد بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں، فواد عالم ، محمد رضوان اور فہیم اشرف نے عمدہ کارکردگی دکھائی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *