پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ مکمل ، گیل، راشد اور ملر کی انٹری

پی ایس ایل نئے کھلاڑی

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی، جہاں ٹیموں نے اپنے پرانے کھلاڑیوں پر اکتفا کیا تو ساتھ میں ٹریڈنگ بھی کی، جبکہ نئے کھلاڑی بھی پی ایس ایل کا حصہ بن گئے جن میں ڈیوڈ ملر اور راشد خان شامل ہیں اور ان کے ساتھ کرس گیل کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ٹیموں کا انتخاب آج ڈرافٹس کے ذریعے لاہور میں ہوا، کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے پلاٹینم کیٹگری میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور ٹام بینٹن اور سپلمنٹری میں ڈیل اسٹین کا انتخاب کر لیا ۔

جنوبی افریقا کے بیٹسمین ڈیوڈ ملر پلاٹینم کیٹگری میں پشاور زلمی کے ہو گئے جب کہ اسلام آباد یونائٹڈ نے پلاٹینم میں حسن علی اور ملتان سلطانز نے کرس لن کا انتخاب کر لیا ۔ لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں راشد خان اور سپلیمنٹری مین جو ڈینلی کا انتخاب کیا ۔

مزید پڑھیں : مصباح کا نیوزی لینڈ سے شکست پر انوکھا بہانہ

ڈائمنڈ کیٹگری کے لیے پشاور زلمی نے مجیب الرحمان اور شرفانے ردرفورڈ جب کہ  کراچی کنگز نے دینیل کرسچن ، اور محمد نبی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے لوئس گریگری کو منتخب کر لیا ۔ گولڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے سمت پٹیل ،پشاور زلمی نے عماد بٹ ،کوئٹہ گلیڈی ز نے عثمان شنواری کو منتخب کیا ۔

سلور کیٹگری میں کراچی کنگز نے چیڈویک والٹن ، دانش عزیز اور محمد الیاس کو پک کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے کیمرن ڈیلپورٹ ، قیس احمد اور عبدالناصر کو چنا ۔

ملتان سلطانز نے سہیل خان ،صہیب مقصود صہیب اللہ ایڈم لتھ اور محمد رضوان کا انتخاب کیا جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے روحیل نذیرریس ٹوپلے اور افتخار احمد کو منتخب کیا ۔ لاہور قلندرز نے ٹام ایبل ذیشان اشرف،سلمان علی اور محمد فیضان کا انتخاب سلور کیٹگری میں کیا جب کہ پشاور زلمی نے ،عمید آصف ،محمد عمران ثاقب مقصود ،محمد عرفان ،محمد عمران اور امام الحق کو پک کیا ۔

مذید پڑھیں : ہری پور سے MPA فیصل زمان قتل کیس میں گرفتار

ایمرجنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد وسیم اور احمد سفی ، ملتان سلطانز نے شاہنواز دھانی اور محمد عمر لاہور قلندزر نے معاذ خان اور زید عالم پشاور زلمی نے ابرار احمد اور محمد عمران کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے صائم ایوب اور آرش علی خان جب کہ کراچی کنگز نے قاسم اکرم کا انتخاب کیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *