وقار ذکا نے ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان سے سیاست کا اعلان کر دیا

کراچی : معروف اینکر پرسن وقار ذکا نے پاکستان میں نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ سیاسی پارٹی منفرد اور مختلف عنوان ’’ ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان‘‘ کے نام سے سامنے آئی ہے ۔

وقار ذکا اس پارٹی کے بانی چیئرمین ہیں ۔ وہ آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے کراچی پریس کلب میں اس پارٹی کے منشور ، دستور کا اعلان کریں گے ۔

اس پارٹی کے اعلان کے ساتھ ہی وقار ذکا نے آنے والی نئی ٹیکنالوجی بٹ کوئن کے حوالے سے بھی اہم انکشافات کا اعلان کیا ہے ۔

مزید پڑھیں :واٹس ایپ بمقابلہ ٹیلی گرام

انہوں نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک سمیت کون کون سے ادارے اور افراد بٹ کوئن کرنسی کی راہ میں رکاوٹ ہیں سب کا پردہ چاک کریں گے ۔ بٹ کوئن کے نام سے کن کن بڑے اداروں نے کرپشن کی ہے اور کس طرح پاکستان کو بڑے منافع سے محروم کیا ہے سب کے نام لئے جائیں گے ۔

وقار ذکا نے کہا ہے کہ ان کا کبھی بھی ارادہ نہیں تھا کہ وہ سیاست میں آئیں مگر اب وہ اس وجہ سے سیاست میں آئے ہیں کہ نوجوانوں کو اس پارٹی میں شامل کریں اور نوجوانوں کو آگے لائیں ، ان کو کاروبار کے مواقع فراہم کریں ۔ کیوں کہ اس سے قبل جس جس نے نوجوانوں کا نعرہ لگایا ہے انہوں نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے ۔

مذید پڑھیں :کیا آپ کو Whats App کی نئی اپڈیٹس معلوم ہیں ؟

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ورچوئل کرنسی پابندی عائد کی تھی جس کے بعد ایس ای سی پی نے ایسی کمپنیوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی تھی ۔

تاہم وقار ذکا نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے تحریک ٹیکنالوجی پاکستان کے نام سے باقاعدہ سیاست کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس کے لئے انہوں نے http://www.tmpak.pk میں اپنا منشور و دستور بھی جاری کر دیا ہے ۔ اس کے بعد وہ ملک بھر میں اپنی ممبر سازی کا آغاز کریں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *