سبین ملک گلوبل ٹائمز یورپ کیلئے بلوچستان سے نمائندہ مقرر

بلوچستان : معروف و مقبول نوجوان سوشل ورکر و کاروباری شخصیت سبین ملک کو گلوبل ٹائمز یورپ کیلئے بلوچستان سے بطور نمائندہ مقرر کر لیا گیا ہے۔

ان کے ادارے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نے امید ظاہر کی ہے کہ سبین ملک بلوچستان میں صحافتی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کریں گی ۔

گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز ادارے نے سبین ملک کو بلوچستان کوئٹہ میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے ۔ سبین ملک ایک قابل اور بہادر ہے اور بلوچستان میں نوجوان نسل کو درپیش مسائل کو مثبت صحافت کے زریعے حکام بالا تک رسائی اور درپیش مسائل و مشکلات کو حل کروانے کیلئے جدوجہد کرنا چاہتی ہے جو ایک خاتون صحافی کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔

مذید پڑھیں : بھائی کی وفات پر صوبائی وزیر محب اللہ خان سے تعزیت

اس موقع پر گلوبل ٹائمز اخبار کے نمائندگان نے ایک مبارک بادی پیغام میں کہا کہ سبین ملک کو بلوچستان میں نمائندہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہے کہ سبین ملک اپنی صحافتی ذمہ داری بہت بہتر اور اچھے طریقے سے انجام دیں اور مثبت صحافت میں اہم کردار ادا کرینگی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *