سندھ گڈز ٹرک ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کی DIG کے ساتھ ملاقات

سندھ گڈز ٹرک ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن کے3 رکنی وفد کی ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اقبال دارا صاحب کے ساتھ ملاقات

کراچی(پ ر)سندھ گڈز ٹرک ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن کے صدر جناب ملک شبر خان صاحب کے ہمراہ جنرل سیکرٹری محمد اعظم بٹ اور جوائنٹ سیکرٹری راشد بندھانی نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اقبال دارا صاحب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ٹرانسپورٹروں کے ٹریفک کے حوالے سے تمام مسائل پر گفتگو ہوئی۔

ہیوی ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جس میں خاص کر ماڑی پور روڈاور اس کے اطراف میں روڈ جام کی صورت حال ،ناجائز چالان،بلاوجہ گاڑیوں کو روکنا،بھاری جرمانہ ،ٹریفک پولیس کو مجسٹریٹ کے اختیارات ٹرانسپورٹروں کے لئے سراسر ذیادتی ہے۔

تمام کاغذات پورے ہونے کے باوجود گاڑی کو پکڑ کر کر ڈرائیورکو تھانے میں بند کیا جاتا ہے جس کی مد میں ٹرانسپورٹروں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے ۔

ڈی آئی جی صاحب نےان تمام مسائل کوحل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور بہت جلد ٹرک اسٹینڈ کا دورہ کرنے کا بھی کہا تا کہ تمام ٹرانسپورٹروں سے مل کر مستقبل کے لئے کوئی بہتر لائے عمل بنایا جا سکے۔

جنرل سیکرٹری
محمد اعظم بٹ
0301-8222520

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *