ایڈیشنل آئی جی اچانک تھانوں کے دورے پر نکل گئے ، تین SHO اور ایک DSP معطل کردیا .

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نےشہر کے 4 تھانوں کے اچانک دورے کیے اور سخت احکامات جاری کر دئیے ۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ اچانک ڈاکس، کلری، کھارادر اور میٹھادر تھانوں میں پہنچے ،ایک ڈی ایس پی اور 3 ایس ایچ اوز معطل جبکہ دوسرے ڈی ایس پی، ہیڈ محرر اور ڈیوٹی افسر سے وضاحت طلب کی گئی ہے .

سی سی پی او نے مچھر کالونی میں منشیات فروشی روکنے میں ناکامی پر ایس ایچ او ڈاکس کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ، جبکہ ڈاکس تھانے میں صفائی نہ ہونے پر ڈی ایس پی جیکسن، ہیڈمحرر اور ڈیوٹی افسر سے وضاحت طلب کی گئی ہے .

کلری تھانے میں اسلحہ خانہ کا معائنہ، ہتھیاروں کی بہترین دیکھ بھال پر امیر شیخ نے کوت انچارج کو نقد انعام دیا۔کھارادر اور میٹھادر تھانوں میں چمک دمک اوراوپر کی منزل پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر ایڈیشنل آئی جی کراچی نےشدید برہمی اظہار بھی کیا ۔کھارادر اور میٹھادر تھانے کی بیرکس کی حالت ناگفتہ بہ تھی، چھت کا پلستر اکھڑ چکا ہے، کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے سپاہ کی فلاح و بہبود نہ کرنے پر ڈی ایس پی کھارادر اور دونوں ایس ایچ اوز کو معطل کردیا۔

امیر شیخ نے کھارادر اور میٹھادر تھانے میں صفائی ستھرائی میں مصروف ضعیف خاتون کو دو ہزار روپے انعام دیا۔چاک و چوبند اور باوردی درست ڈیوٹی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے 35 پولیس اہلکاروں کو انعامات سے نوازا ۔ڈی ایس پی بغدادی، ایس ایچ او اور ایس آئی او کلری کو اچھی کارکردگی پر سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *