کشمیری عوام نے ہندوستان کا جبر مسترد کردیا

مسئلہ کشمیر

کشمیری عوام نے ہندوستان کا جبر مسترد کردیا ، قاری سجاد تنولی

دس لاکھ بھارتی فوج کشمیری عوام کو کچلنے اور دبانے میں مصروف ہے، مفتی عبدالقادر جعفر

اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پرعملدرآمد کراناچاہیے،مظاہرین سے خطاب

کراچی (علی بلیری)پاکستان یکجہتی کونسل کے چیئرمین پیر سلطان فیاض الحسن سہروردی قادری ،وائس چیئرمین صاحبزادہ سعید الرشید عباسی کی ہدایت پر پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے صدر قاری سجاد تنولی، مفتی عبدالقادر جعفر، عاصمہ شاہ شیرازی، ڈاکٹر رخسانہ کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے باہر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا ۔

 

قاری سجاد تنولی اور مفتی عبدالقادر جعفر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہوئے اپنی قراردادوں پرعملدرآمد کراناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر74برس سے حل طلب ہے اور اقوام متحدہ کے ایجنڈے کاحصہ ہے۔بدقسمتی سے اس طویل مدت کے بعد بھی یہ مسئلہ حل طلب ہے۔اس عرصے میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رکھی ہیں اور دس لاکھ فوج کشمیری عوام کو کچلنے اور دبانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے ہندوستان کا جبر مسترد کردیا ہے۔ وہ حق خوداردیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

 

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 3 شہادتیں

 

انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا عالمی ادارے کی ساکھ کو خراب کررہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی ادارہ اپنی قراردادوں پرعملدرآمد کے لیے ٹائم فریم مقررکرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر حق خودارادیت کا مسئلہ ہے۔بھارت اس مسئلے کوغلط رنگ دے کر عالمی برادری کو گمراہ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور ہندوستان ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوگا۔ انسانوں کی خواہشات کو کچلنے سے مسئلے حل نہیں ہوتے۔انہوں نے کہاکہ حق خوداردیت کے اصول پر عمل کر کے مسئلہ کشمیرکاحل نکال کر جنوبی ایشیاء کو تباہی سے بچایا جا سکتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *