برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر گاڑیوں کا داخلہ بند

فوڈ اسٹریٹ

 

نوٹیفیکیشن کے مطابق دس جنوری سے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کو پیدل چلنے کے لئے مختص کردیا جائے گا

شاہراہ لیاقت کو فریسکو سے کورٹ روڈ تک شام سات بجے کے بعد بلاک کردیا جائے گا۔

آرام باغ سے فریسکو آنے والی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ اور دائیں جانب پیپلز اسکوائر موڑ دیا جائے گا۔

فریسکو چوک سے فاطمہ جناح وومن کالج تک پیدل چلنے کے لئے مختص کیا جائے گا۔ نوٹیفیکشن

رہائشیوں کے لئے اسٹیکرز جاری کئے جائیں گے تاکہ گھر وہ گاڑی پارک کرسکیں۔ نوٹیفکیشن

فوڈ اسٹریٹ آنے والوں کو ویلے پارکنگ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ارشاد سوڈھر

ایمرجنسی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے راستہ رکھا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ارشاد سوڈھر

سڑک کے دونوں اطراف مارکنگ کی جائے گی تاکہ ہوٹلز کرسیاں آگے نہ رکھ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر

تمام تر انتظامات شام سات بجے کے بعد ہوں گے جب صورتحال معمول کے مطابق آ جاتی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *