محکمہ تعلیم کا 2012ء میں بھرتی اساتذہ کا ریکارڈ 3 روز میں طلب

کراچی : سندھ حکومت کی ہدایت پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سال 2012ء کے دوران بھرتی ہونیوالے ادر کیڈر اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی میرٹ لسٹ بشمول تحریری ٹیسٹ اور ڈسٹرکٹ ریکورٹمنٹ کمیٹی (ڈ ی آر سی )رپورٹ ڈائریکٹر اسکول سکینڈری کراچی سے آئندہ تین دنوں میں طلب کر لی ہے ۔

یہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ پیپلز پارٹی کے سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کے دور میں سال 2012ء کے دوران محکمہ تعلیم میں بھرتی کیا گیا تھا ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر SO(JUD-I)/SE&LD/CP-46/18(95-SC)(SC-38) میں گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن ( گسٹا مہیسر ) کی قیادت سے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے ۔

خط کے مطابق سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے گسٹا مہیسر کے مرکزی صدر مقصود محمود مہیسر نے یکم جنوری2021ء کو ملاقات کی تھی ، جس میں سال 2012ء کے دوران کراچی ڈویژن میں بھرتی ہونے والے ادر کیڈر اساتذہ جس میں سندھی لینگویج ٹیچرز ،ڈرائنگ ٹیچرز ،اورینٹل ٹیچرز ، اے ٹی، ڈبلیو آئی، اے ڈبلو آئی، پی ٹی آئی، پی ای ٹی اور ایل ٹی سمیت غیر تدریسی عملہ کو فوری تنخواہوں کے اجراء کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔

مذید پڑھیں :کراچی میں مظلوموں کی حمایت کے دھرنے 2 روز سے جاری

خط میں کہا گیا ہے کہ گوکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن ایڈیشنل سیکریٹری سکینڈری کی سربراہی میں 29 دسمبر 2012ء کو سال2012ء میں بھرتی ادر کیڈر اساتذہ کی اسکروٹنی کے حوالے سے خط جاری کر چکا ہے تاہم گسٹا مہیسرکی قیادت کے ساتھ ہونیوالے ملاقا ت میں طے پانیوالے ٹی او آرز کے مطابق ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کراچی ایلیمنٹری، سکینڈری اور ہائر سکینڈری محکمہ اسکول ایجوکیشن کو آئندہ 3 دنوں میں سال 2012 ء ریکارڈ مانگا ہے ۔

جس میں بھرتی اساتذہ کا مکمل ریکارڈ بشمول تحری ٹیسٹ رپورٹ اور مرتب کردہ ڈی آر سی کسی تاخیر کے بغیر سیکشن آفس( جوڈیشل ون) کو مقررہ مدت کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے تا کہ محکمہ اس ضمن میں کارروائی کو مزید آگے بڑھا سکے ۔ محکمہ تعلیم نے ڈائریکٹر اسکول کراچی سکینڈری کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ جاری لیٹر کو سب سے زیاد ضروری کام کے طور پر لیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *