سانحہ مچھ:کراچی کے 11 مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری

کراچی: سانحہ مچھ کے خلاف اور ہزارہ برادری سے اظہاریکجہتی کیلئے کراچی کے11 مقامات پر دھرنا جاری ہیں ۔

دھرنے کے باعث ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ۔ دیگر شاہراہوں پر شدید دباؤ بڑھ گیا ہے ۔ ایئر پورٹ آنے اور جانے والے مسافر بھی پریشان ہیں ۔

کراچی کے مختلف سڑکیں جن میں نیشل ہائی وے بھی ٹریفک جام ہے جبکہ اس کے علاوہ جن علاقوں میں احتجاج و دھرنے
ہو رہے ہیں ۔ ان میں نمائش چورنگی، ابو الحس اصفہانی روڈ ،کامران چورنگی گلستان جوہر ۔

کالونی گیٹ ناتھا خان روڑ ملیر پندرہ ،ناتھا خان فلک ناز پلازہ ،نیپا سے سمامہ جانے شاہراہ ،پارو ہاؤس چورنگی ،
سرجانی خدا کی بستی ،سفاری پارک ۔

ناظم چورنگی ایک نمبر چورنگی  اور شاہراہ پاکستان اور لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *