اپوزیشن PDM کے تحت سیاسی بھیک مانگ رہی ہے : ارسلان بروہی

دھابیجی : پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے صدر رئیس ارسلان خان بروہی نے کہا ہیکہ پی ڈی ایم کی ہوا نکل چکی ہے ۔ اب صرف فرضی کہانی کا راگ لاپا جا رہا ہے ۔ پی ڈی ایم میں آپس کے اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں ۔

اب پی ڈی ایم ایک پیچ پر نہی ہے گذشتہ روز پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری نے ٹھٹھہ میں کہا کہ یہاں کی عوام پی ڈی ایم کو مضبوط کرے تو مسائل حل ہوں ۔

مذید پڑھیں :دھابیجی : بھنبھور پر قبضہ کیخلاف APC منعقد

یہ ان کی عجیب منطق ہیکہ حکومت سندھ میں ان کی ہے ، من مانی یہ کرتے ہیں ۔ وفاقی حکومت کو سندھ میں مداخلت پر رکاوٹ ڈالنا شروع کرتے ہیں اور حال یہ ہیکہ اب سیاسی بھیک پی ڈی ایم کے نام سے عوام سے مانگی جا رہی ہے ۔

لیکن عوام کا شعور ان سے کہیں آگے ہے ۔ اب عوام ان رجیکٹ شدہ سابقہ پارٹی رہنماوں کے جھانسے میں آنے والی نہیں ۔ اب صرف انصاف کا بول بالا ہو گا اور جلد تحریک انصاف اپنے وژن کو وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کے تحت آگے بڑھانے جا رہی ہے ۔ جلد عوامی مسائل حل ہونگے اور عوام کو انکی امیدوں کے مطابق ملک میں ترقی نظر آئے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *