چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کورٹس میں29 اضلاع کے ججزمقررکر دیے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈسٹرکٹ ساوتھ کیلئے مکیش کماراورضلع ایسٹ میں جاوید کوریجوجج مقررکراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی میں وجاہت سعید جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کامران علی ھکڑو جج تعینات،مسز ماروی ملیرکنزیومرپروٹیکشن کورٹ کی جج مقرر،ضلع وسطی میں حمید اﷲ اورڈسٹرکٹ حیدراباد ظہیرحسین منگی جج تعینات کئے گئے ہیں .
سندھ کے دیگر23 اضلاع میں کنزیومرپروٹیکشن کورٹس کیلیے بھی جج تعینات کردیئے گئے ہیں۔