وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی ماضی میں بھی عدالتوںسے سرخروع ہوئی ہے اور ا ب بھی ہم کو عدالتوں سے اب بھی انصاف ملنے کی توقع ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے یہاںتک کہ بلاول بھٹوکانام جے آئی ٹی سے نکالنے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ جے آئی ٹی وفاقی حکومت کے زیر اثر تھی ، موجودہ وفاقی حکومت سیاسی یتیم بن چکی ہے ، اور یہ بات ان کے وزراءکے بیانات سے واضح ہے .
آئندہ موسم گرما سے قبل کراچی کو پانی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،جبکہ دھابیجی پر 100ایم جی ڈی پمپس لگانے کے منصوبہ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، وفاق نے تعاون نہ بھی کیاتو سندھ حکومت کے فورمنصوبہ کو اپنے وسائل سے ہر صورت مکمل کرے گی .
ان خیالات کاا ظہار انہوں نے منگل کے روز کراچی کو پانی فراہم کرنے والے چلیہ ،گجو ہیڈورکس ،دھابیجی پمپنگ اسٹیشن ،کے فورمنصوبہ اور پپری پمپنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان ، پروجیکٹ ڈائریکٹر 100 ایم جی ڈی منصوبہ حسن اعجاز کاظمی چیف انجینئر بلک سلیم احمد ، سپرنٹینڈنگ انجینئر بلک سکندر علی زرداری ،سپرنٹنڈنگ انجینئر انتخاب راجپوٹ اور یگر افسران بھی موجود تھے .
صوبائی وزیر صبح 9 بجے چلیہ کے مقام پر پہنچے اور انہوں نے کینجھر جھیل سے کراچی کو فراہم کیئے جانے والے پانی کے حوالے سے ایم ڈی واٹربورڈ سے تفصیلی بریفنگ لی ، اس موقع پر صوبائی وزیر کو بتایاگیا کہ ، مزید اقدامات کے بعد یہاں سے کراچی کیلئے منظور شدہ 650 پانی کے کوٹہ کو استعمال کیا جاسکے گا .
انہوں نے ان اقدامات کے حوالے سے بھی انہیں آگاہ کیا، بعدازاں صوبائی وزیرگجو پہنچے ، جہاں انہوں نے چلیہ سے گجو تک 17 کلومیٹر طویل کینال کے ذریعے کراچی کو پانی کی فراہمی کا جائزہ لیا ، اور ایم ڈی واٹربورڈ کو ضروری ہدایات جاری کیں ، بعدازاں صوبائی وزیر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پہنچے تو انہیں100 ایم جی ڈی منصوبہ کے حوالے سے اب تک کی جانے والے کاموں سے آگاہ کیا گیا .
منصوبہ کے پی ڈی حسن اعجاز کاظمی نے صوبائی وزیر کوبتایا کہ اس منصوبہ کیلئے درکار تمام مشینری اور ضروری سامان مختلف ممالک سے کراچی پہنچ چکا ہے ،بلڈنگ کی تکمیل کے فوری بعد مشینوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا جائے گا ، صوبائی وزیر نے پی ڈی کو ہدایت جاری کیںکہ آئندہ موسم سرما سے قبل کراچی کے شہریوںکو اضافی 100ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور کام کی رفتار کو مزید تیز کیاجائے .
صوبائی وزیر فور منصوبہ اور پپری پمپنگ اسٹیشن بھی گئے اور وہاں کراچی کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے تمام امور کا جائزہ لیا منصوبہ کا جائزہ لیتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کراچی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے، واٹربورڈ کی اتنظامیہ افسران اور ملازمین چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ کی تاخیرکے مختلف اسباب ہیں تاہم سب سے بڑا سبب وفاقی حکومت کی جانب سے اس منصوبہ کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی ہے .
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تہیہ کرلیا ہے کہ ہر صورت کے فور منصوبہ کومکمل کرے گی اور اگر وفاقی حکومت نے اس میں تعاون نہ کیا تو بھی سندھ حکومت اس منصوبہ کو اپنے وسائل سے مکمل کرے گی، قبل ازیں ایم ڈی واٹربورڈ نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واٹربورڈ ملک کے سب سے بڑے شہر کے مکینوں کو دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائے ہوئے ہے .
واٹربورڈ کے جاری منصوبوں کی وقت مقررہ پر تکمیل کیلئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں، پانی کی فراہمی کے علاوہ کراچی کے شہریوں کونکاسی آب کی سہولت بہم پہنچانے کیلئے بھی واٹربورڈ نے قابل ذکر اقدامات کیئے ہیں ،جن کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئی ہیں،حب ڈیم خشک ہونے کے باعث واٹربورڈ کو چیلنجز کا سامنا ہے مگر واٹربورڈ تمام تر صورتحال کے باوجود فراہمی ونکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کررہاہے ۔